علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس گواہ عفت عمر کی تخفظ کے لیے درخواست
علی ظفر کے حامیوں نے نعرے بازی کی اور بیان واپس لینے کے دباؤ ڈالا، عفت عمر
گلوکار و اداکار علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں گواہ عفت عمر نے اپنے تحفظ کے لیے عدالت سے سیکیورٹی مانگ لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکار و اداکار علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت گواہ عفت عمر نے عدالت سے تخفظ کے لیے سکیورٹی مانگ لی۔
عفت عمر نے عدالت میں استدعا کی کہ گزشتہ سماعت کے دوران علی ظفر کے حامیوں نے نعرے بازی کی اور بیان واپس لینے کے دباؤ ڈالا۔ عدالت مجھے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے۔
عفت عمر کی استدعا پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر یہ واقعہ عدالت میں پیش آیا ہے تو پھر قانون کے مطابق دیکھیں گے اور اگر واقعہ کمرہ عدالت سے باہر ہوا ہے تو اندراج مقدمے کی درخواست سیشن کورٹ دائر کریں۔