آئی سی سی نے گوادرکرکٹ اسٹیڈیم کودنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قراردے دیا

اگر گوادر سے زیادہ کوئی خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو سامنے لایا جائے، آئی سی سی ٹوئٹ

اگر گوادر سے زیادہ کوئی خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو سامنے لایا جائے، آئی سی سی ٹوئٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گوادرکرکٹ اسٹیڈیم کودنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قراردے دیا۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر پر سحر انگیز گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کی ہیں اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر سب کو چیلنج بھی دیا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی اور خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو اس کی تصاویر کو سامنےلایا جائے۔




آئی سی سی کے اس چیلنج کے بعدد فینز کیپ ٹاون سمیت دوسرے اسٹیڈیمز کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔ گزشتہ روز گوادرمیں کارریلی کی نمائش کے ساتھ کرکٹ میچ بھی تصاویر وائرل ہوئیں تو اس کی دھوم مچ گٗئی ہے۔

پاکستان میں سکیورٹی حالات میں بہتری کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پاکستان پسندیدہ ترین ملک بنتا جارہا ہے۔
Load Next Story