شان ڈہرکے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائےامین یوسف
انصاف نہ ملنے پراحتجاج کا دائرہ مزید وسیع کردیا جائے گا،جی ایم جمالی
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری جنرل امین یوسف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے لاڑکانہ کے صحافی شان ڈہرکے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کردیا جائے گا۔
کراچی پریس کلب کے باہر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صحافیوں کا قتل اب بند ہونا چاہیے ورنہ ہم سراپا احتجاج بن کرسڑکوں پر نکل آئیں گے، کے یوجے کے صدر جی ایم جمالی نے کہا کہ سال نو کے آغازپر ہماراایک اورساتھی شان ڈہردہشت گردی کا نشانہ بن گیا۔
انھوں نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے کہا کہ اگرآج صحافیوں کو تحفظ نہ دیا گیا تو کل حکومت بھی اس دہشت گردی کا نشانہ بنے گی ،کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری واجد رضا اصفہانی نے شان ڈہرکے قتل اورلاڑکانہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت اورلاپرواہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگرہمارے پرامن احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے شان ڈہرکے قاتلوں کو فوری گرفتارنہیں کیا گیا تو احتجاجی دھرنے کی کال بھی دے سکتے ہیں ،مظاہرے سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکریٹری شاہد غزالی ،سنیئرصحافیوں اے ایچ خانزادہ ، عاجز جمالی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔