صہبا مشرف شوہر سے اسپتال میں ملاقات کے بعد دبئی روانہ

پرویزمشرف کی بیٹی کو بھی کراچی سے راولپنڈی بلوا لیا گیا, سابق صدر بہادر آدمی ہیں ۔صہبا مشرف

پرویزمشرف کی بیٹی کو بھی کراچی سے راولپنڈی بلوا لیا گیا, سابق صدر بہادر آدمی ہیں ۔صہبا مشرف۔فوٹو:فائل


سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کی اہلیہ بیگم صہبامشرف نے عسکری ادارہ امراض قلب میں اپنے شوہر سے ملاقات کی ۔


سابق خاتون اول بعدازاں پی آئی اے کی پرواز پی کے211 کے ذریعے اچانک دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ بیگم صہبا مشرف نے کہا ہے کہ سابق صدر کی طبیعت گزشتہ شام سے خراب تھی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے گزشتہ شام بھی ان کا طبی معائنہ کر کے آرام کا مشوہ دیا تھا تاہم سابق صدر کو افراتفری کے عالم میں خصوصی عدالت پیش کرنے کے دوران ان کی طبیعت سنبھل نہیں پائی۔ پرویز مشرف کی اہلیہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ کر نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہی تھی، اس دوران پرویزمشرف کی بیٹی کو بھی کراچی سے راولپنڈی بلوا لیا گیا۔ بیگم صہبا مشرف نے کہا کہ سابق صدر بہادر آدمی ہیں ۔
Load Next Story