راولپنڈی میں 5 گاڑیوں کا قافلہ 4 افراد کی جان لے گیا 2 زخمی
5 گاڑیوں کے قافلے نے ٹریفک سگنل توڑا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، پولیس
راولپنڈی میں 5 گاڑیوں کے قافلے نے اشارے توڑتے ہوئے شہریوں کو کچل ڈالا جس سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
قافلے کی مرکزی گاڑی میں اسلام آباد کے نجی ہوٹل کا مالک بھی سوار تھا، پولیس آدھے گھنٹے بعد پہنچی جس کے باعث لینڈ کروزر گاڑیوں میں سوار افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد میں پولیس نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو سوار رکاوٹیں توڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریفک سگنل توڑے کی وجہ سے پیش آیا، تیز رفتار لینڈ کروزر سوار سگنل توڑ کر موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جب کہ لینڈ کروزر کی زد میں مہران کار بھی آئی جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔