سانحہ ایبٹ آبادکی تحقیقاتی رپورٹ رواں ماہ پیش ہونیکاامکان
ذمے داروں کا تعین بھی کیاگیا،رپورٹ منظرعام پرلاناحکومتی صوابدیدہے:اشرف جہانگیرقاضی۔
ایبٹ آبادمیں امریکی آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کیلیے بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ تیاری کے حتمی مراحل میںہے۔
رپورٹ ماہ رواںکے آخرمیںحکومت کوپیش کی جا رہی ہے جس میںذمے داروںکا بھی تعین کیاجائے گاتاہم رپورٹ کومنظرعام پر لانے کے بارے میںکوئی بھی فیصلہ کرناحکومت کی صوابدیدپرہو گی۔کمیشن کے رکن اشرف جہانگیر قاضی نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت مشکل اورمحنت طلب کام تھااسلیے اس پروقت بھی صرف ہوا ہے،یادرہے کہ پارلیمان کی قراردادکی روشنی میںسپریم کورٹ کے سابق سینئرجج جاویداقبال کی زیر سرکردگی یہ تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیاگیاتھا،کمیشن کے دیگر ارکان میں اشرف جہانگیر قاضی،لیفٹننٹ جنرل (ر) ندیم احمداورسابق آئی جی پولیس عباس خان شامل ہیں۔