سرجانی گھر میں خاتون سے زیادتی کرنیوالے 2 ڈکیت گرفتار
طارق،عبیداور2ڈاکوؤں نے تیسرٹاؤن مینگل گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران خاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
سرجانی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری ایکسپریس وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے2 ڈاکوؤں طارق اور عبید کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک پشپشہ، ایک اوزی گن، مسروقہ موبائل فونز، کئی پی کیپس اور جعلی مہروں سمیت لوٹا گیا سامان برآمد کرکے ان کے خلاف غیرقانونی اسلحے کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت گھروں میں لوٹ مارکے دوران مبینہ طور پر خواتین سے زیادتی میں بھی ملوث ہیں اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ڈکیت طارق نے دوران تفتیش سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود تیسر ٹاؤن علی محمد مینگل گوٹھ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔
گرفتار ڈکیت کی نشاندہی پر اس کے دوسرے ساتھی ڈکیت عبید کو گرفتار کیا گیا ہے ، متاثرہ خاتون سے بنوائے جانے والے ملزم کے خاکے سے گرفتار ملزم طارق کافی حد تک مشابہت رکھتا ہے۔
گرفتار ڈکیت کا سی آر او میں جرائم کا کوئی ریکارڈ نہیں تھا، ڈاکوؤں کا مینول ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، گرفتار ڈاکوؤں کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں گرفتار ڈاکوؤں کی متاثرہ خاتون کے ذریعے شناخت پریڈ کرائی گئی اور متاثرہ خاتون نے گرفتار دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا۔
گرفتار دونوں ڈاکوؤں کا ڈی این اے کرایا جائے گا سہائے عزیز نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے پہلے اپنے ایک عزیز پر شک کا اظہار کیا،گرفتار ڈاکوؤں کے مزید 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔