اوتھل کراچی آنیوالی مسافر کوچ الٹ گئی بچوں سمیت 14 جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، 3 بچے اور 7 مرد شامل ہیں، اسپتال ذرائع

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، 3 بچے اور 7 مرد شامل ہیں، اسپتال ذرائع۔ فوٹو: فائل

اوتھل کے قریب قومی شاہراہ پر المناک ٹریفک حادثہ ،خواتین ،بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے حادثے شکار افراد کا تعلق پنجگور سے بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور سے کراچی آنے والی تیزرفتار مسافر کوچ قومی شاہراہ پر اوتھل کے قریب وایارو فارم کے مقام پرالٹ گئی جس کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں پانچ خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جن میں10کا تعلق پنجگور کے ایک ہی خاندان سے تھا۔


باقی چار افراد کا تعلق خضدار اور تربت سے تھا، زخمیوں اور کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹراسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے جہاں طبی امداد دینے کے کراچی ریفر کردیا، ایدھی ذرائع کے حادثے میں جاں بحق افراد نعشیں ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل کردیا ضروری کارروائی کے بعد نعشیں آبائی علاقہ روانہ کردی گئی۔

پولیس کے مطابق پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔،ایدھی کے ایک ذمے دار نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ یا موٹروے پولیس کے پاس کوئی کرین موجود نہیں اس لیے نجی طور پر کرین کا بندوبست کرنے میں وقت لگا۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }