کراچی میں کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کا کارندہ گرفتار اسلحہ برآمد
سید ذاکررضا عرف ندیم نے پڑوسی ملک سے عسکری تربیت حاصل کی
سی ٹی ڈی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے کارندے سید ذاکررضا عرف ندیم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سید ذاکررضا گزشتہ دنوں گرفتار ہونے والے کالعدم عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد عباس جعفری کا ساتھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کا دہشت گرد کراچی میں گرفتار
انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزم ذاکررضا نے دوران تفتیش بتایا کہ سال 2016 میں محمد عباس جعفری کے کہنے پر پڑوسی ملک سے عسکری تربیت حاصل کی جس کے دوران حربی مشقیں،جنگی چالیں اورخود کار ہتھیاروں کو چلانے کی مہارت حاصل کی ، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ریڈبک کا مطلوب دہشت گرد کراچی اورپنجاب سے معصوم لوگوں کی ذہن سازی کر کے پاکستان میں مذہبی اور فرقہ ورانہ دہشت گردی و انتشار پھیلانے کےلیے استعمال کرتا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملزم اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے متعدد لوگوں کو وارداتوں میں سہولت بھی فراہم کرتا رہا ہے، اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہمراہ کارروائیاں جاری ہیں۔