سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112850 روپے ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1850ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450روپے اور 386روپے کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112850روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96750روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کم رہی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے گھٹ کر 1400روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 25روپے 73پیسے گھٹ کر 1200روپے 27پیسےہوگئی۔