کورونا کی دوسری لہر قطر نے نئی پابندیاں عائد کردیں

قطر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 491 ہے اور وائرس سے 249 اموات ہوچکی ہیں

قطر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 491 ہے اور وائرس سے 249 اموات ہوچکی ہیں

قطر نے کورونا وائرس کی دوسرے لہر کے پیش نظر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر نے کورونا وائرس کے اضافے کے بعد نئی پابندیوں سے متعلق 32 نکاتی پلان جاری کردیا ہے جس میں دفاتر میں 80 فیصد حاضری کی ہدایت دی گئی ہیں اور ساتھ ہی شادیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم آؤٹ ڈور شادیوں کےلیے چند شرائط کے بعد اجازت دی جائے گی۔


قطر میں کورونا وبا کے لیے قائم نیشنل ہیلتھ اسٹریٹیجک گروپ کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا تھا کہ قطر میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور خدشہ ہے کہ دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ دسمبر کے مقابلے میں جنوری کے دوران اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں 85 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سب سے زیادہ خطرے کی بات آئی سی یو میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ اگلے چند دنوں کے ریکارڈ کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

قطر کی وزارت صحت نے گزشتہ روز کورونا کے 396 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد قطر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 491 ہوگئی ہے جب کہ کورونا سے 249 اموات بھی ہوچکی ہیں۔
Load Next Story