روپے کے مقابل ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 159روپے 98پیسے کی سطح پر بند ہوئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 159روپے 98پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ فوٹو:فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا ہے۔


زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 160روپے سے نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر 20پیسے کی کمی سے 159روپے 98پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 160روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
Load Next Story