ایل او سی کی شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

پاک فوج کی جانب سے دشمن کو مؤثر جوابی کارروائی کی جارہی ہے، مقامی ذرائع

بھارتی گولہ باری سے سرحدی علاقے پتنی تھب میں متعدد مویشی اور املاک کو نقصان پہنچا، مقامی ذرائع۔ فوٹو: فائل

برنالہ چھمب سیکٹر کے مختلف سرحدی دیہاتوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے متعدد مویشی اور املاک کو نقصان پہنچا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔


ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے برنالہ چھمب سیکٹر کے مختلف سرحدی دیہاتوں پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی گولہ باری سے سرحدی علاقے پتنی تھب میں متعدد مویشی اور املاک کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے دشمن کو مؤثر جوابی کارروائی کی جارہی ہے، جب کہ اسپتال کا عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، اور انتظامیہ کو بھی چوکس رہنے کا کہا گیا ہے۔
Load Next Story