کرپٹو کرنسی اور مائننگ سے متعلق ایڈوائزری کمیٹی تشکیل وقار ذکاء شامل
کمیٹی کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ضروری اقدامات، ریسرچ اور قانون سازی کی جانب پیش رفت کرے گی
محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی۔
مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش کو کمیٹی کا چیئرپرسن جبکہ صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا کو سینئر وائس چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ہے۔
کمیٹی ارکان میں ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سمیرہ شمس، حمیرا خاتون، شگفتہ ملک، کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے ماہرین وقار ذکاء، احمد منظور اور ڈاکٹر واجد، منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ علی محمود، ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد خان، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کا نمائندہ شامل ہے۔
ایڈوائزری کمیٹی کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ضروری اقدامات، ریسرچ اور قانون سازی کی جانب پیش رفت کرے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی بنانے کی قرارداد منظوری کے بعد محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کو سفارشات ارسال کیں اور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
قرارداد میں صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کی گئی کہ کرپٹو مائننگ کے منصوبے کے لیے محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کو ممبران صوبائی اسمبلی اور متعلق ماہرین پر مشتمل ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے تا کہ اس منصوبے سے متعلق ضروری ریسرچ اور قانون سازی کی جانب پیش رفت کی جا سکے۔