ایفی ڈرین کیس3ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
مخدوم شہاب کی گرفتاری کیلیے چھاپے،پولیس کومنسٹرانکلیوژرمیںداخلے سے روک دیاگیا۔
اسپیشل جج انسداد منشیات ظفر اقبال چوہدری نے ایفی ڈرین کوٹہ اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ،ڈرگ کنٹرولر شیخ انصار احمد اور ڈینس فارما سیوٹیکل کمپنی کے سابق ڈائریکٹر چوہدری عنصر فاروق کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں تینوں ملزمان ایفی ڈرین کوٹہ کی الاٹمنٹ اور اندرون ملک ہی فروخت کی اجازت دینے میں براہ راست ملوث ہیں، طبی بنیادوں پر ضمانت کیلیے بھی میڈیکل رپورٹس ناکافی ہیں ، سماعت کے دوران اور بعد ازاں کمرہ عدالت کے دروازے پروکیل صفائی عبدالرشید شیخ، سرکاری پراسیکیوٹر بیرسٹر وسیم قریشی اور تفتیشی افسر ایس پی عابد ذوالفقار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
تفتیشی آفیسر کی طرف سے ''آپ کو بھی دیکھ لیں گے'' کے تلخ جملہ پر پراسیکیوٹر بیرسٹر وسیم قریشی نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا اور استعفیٰ واپس لینے کیلیے ڈی جی اے این ایف اور فورس کمانڈر کی استدعا مسترد کر دی ، ادھر کیس میں نامزد مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی حنیف عباسی نے عبوری ضمانت ہونے پر ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے پاس دولاکھ روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرادیا، درخواست کی آئندہ سماعت 12 ستمبر کو ہوگی، این این آئی کے مطابق اے این ایف نے نامزد ملزم مخدوم شہاب کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مارا تاہم پولیس کو منسٹر انکلیوژر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔