فضل الرحمان اور مریم کی ملاقات سینیٹ شو آف ہینڈ کی شدید مخالفت کا فیصلہ

شو آف ہینڈ کے معاملے پر عدالت بھی جانا پڑا تو جائیں گے، فضل الرحمان، تحریک عدم اعتماد کا آپشن مسترد نہیں کیا،مریم نواز

شو آف ہینڈ کے معاملے پر عدالت بھی جانا پڑا تو جائیں گے، فضل الرحمان، تحریک عدم اعتماد کا آپشن مسترد نہیں کیا، مریم نواز (فوٹو : فائل)

مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں اتفاق کیا گیا کہ آئینی ترمیم کے بغیر طریقہ کار تبدیل نہیں کیا جاسکتا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شوآف ہینڈ کے معاملے پر عدالت بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد پہنچیں جہاں انہوں ںے مولانا فضل الرحمان کے گھر ان سے ملاقات کی۔ ڈیڑھ گھںٹہ رہنے والی ملاقات میں لانگ مارچ کے طریقہ کار، دورانیہ اور سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔


ملاقات میں سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے اقدام کی شدید مخالفت کا فیصلہ کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شوآف ہینڈ کے معاملے پرعدالت بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

یہ پڑھیں : سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری

مریم نواز نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا آپشن مسترد نہیں کیا گیا، سینیٹ الیکشن میں سب پتا چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے۔
Load Next Story