ادا کارہ صبا فیصل نے زندگی میں خوش رہنے کا اصول بتا دیا

جو کھویا اس کا غم نہیں اور جو پایا وہ کسی سے کم نہیں، صبا فیصل

جو کھویا اس کا غم نہیں اور جو پایا وہ کسی سے کم نہیں، صبا فیصل۔ فوٹو:فائل

معروف اداکارہ صبا فیصل نے زندگی میں خوش رہنے کا اصول بتا دیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی سابقہ نیوز کاسٹر و ڈراموں کی اداکارہ صبا فیصل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر کامیاب زندگی کے تجربات بھی شیئر کرتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے زندگی میں خوش رہنے کا اصول بتایا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLBt1Nvlnud/"]


صبا فیصل نے انسٹام گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک بچی چہرے پر مسکراہٹ سجائے جھولا جھولتی نظر آرہی ہے۔ تصویر پر یہ بھی لکھا کہ زندگی میں اگر خوش رہنا چاہتے ہیں تو ایک چھوٹا سا اصول اپنا لیجیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ''ماؤں کو مرنا نہیں چاہیے'' اداکارہ صباء فیصل کا دل کو چھو لینے والا پیغام

انہوں نے اصول بتاتے ہوئے لکھا کہ ' جو کھویا اس کا غم نہیں اور جو پایا وہ کسی سے کم نہیں، جو نہیں ہے وہ ایک خواب ہے اور جو ملا ہے وہ لا جواب ہے۔
Load Next Story