پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی ن لیگ کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کی مخالفت
انتخابات میں اصل مقابلہ ہی (ن) لیگ سے ہے ،سیاسی اتحاد کیسے کر لیں، پی پی آزاد کشمیر
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے (ن) لیگ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی قیادت سے (ن) لیگ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے سے متعلق تجاویز مانگی تھیں۔
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے اپنی تجاویز پارٹی قیادت کو بھجوا دیں جس میں انہوں نے (ن) لیگ سے مل کر الیکشن لڑنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں اصل مقابلہ ہی (ن) لیگ سے ہے، سیاسی اتحاد کیسے کرلیں۔
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی 33 نشتوں پر سیاسی اتحاد کسی طور ممکن نہیں ہے تاہم مہاجرین کی 12 نشتوں پر سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کی جا سکتی ہے۔