بیت المال کا بجٹ 18ارب روپے کیے جانے کا امکان
موجودہ بجٹ ناکافی ہے ،2018ء سے اب تک 54ہزار زندگیاں بچائیں
آئندہ وفاقی بجٹ میں پاکستان بیت المال کا بجٹ 6 ارب سے بڑھا کر18ارب روپے کیے جانے کا امکان ہے۔
جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت سینیٹ کی کمیٹی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے اجلاس میں بتایاگیا کہ بیت المال نے جولائی2018ء سے جون 2020 ء تک 66168 مستحق افراد میں صحت تعلیم و دیگر امور کیلئے 5ارب65کروڑ40لاکھ سے زائد رقم تقسیم کی، وہ لیور ٹرانسپلانٹ کیلیے نجی ہسپتالوں کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔
ایم ڈی عون عباس کا کہنا تھامحکمے کا موجودہ بجٹ ناکافی ہے،2018 ء سے اب تک 54 ہزار زندگیاں بچائیں۔