سعودی فوجی وفد کو بغیر ویزہ پہنچنے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی نے ایئرپورٹ پہنچ کر آن آرائیول ویزے جاری کروائے۔

سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی نے ایئرپورٹ پہنچ کر آن آرائیول ویزے جاری کروائے۔

سعودی عرب نیشنل آرمی کا چار رکنی وفد بغیر ویزے پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کے اراکین کو بغیر ویزہ پہنچنے پر روک لیا۔ چاروں اراکین سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر ایس وی 724 کے ذریعے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔


ویزہ نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے سعودی سفارت خانے کو اطلاع دی تو سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی نے ایئرپورٹ پہنچ کر آن آرائیول ویزے جاری کروائے۔

ویزوں کے اجراء اور امیگریشن کلیئرنس کے بعد چاروں اراکین سعودی سفارت خانے کے حکام کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ اراکین میں ابو الخیال عبدالله، محمد سعد الجامی، احمد شاہون النطیری، ضلاک سلیم المعطری شامل تھے۔
Load Next Story