بلوچستانفائرنگ سے سب انسپکٹر خاتون سمیت5افراد قتل
کوئٹہ میں چنے بیچنے والا قتل،میٹر ریڈر زخمی،خضدار میں پولیس افسر کی گاڑی پر فائرنگ
کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس سب انسپکٹر اور خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ،4زخمی ہوگئے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سروے چوک کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ریڑھی پرچاول چنے فروخت کرنے والے شخص رمضان کو قتل کردیا۔
مقتول سندھ کا رہائشی بتایاگیاہے ،ہزارہ سوسائٹی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے سوئی سدرن گیس کمپنی کے میٹر ریڈر ظفر کو زخمی کردیا ،مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد نبی کو زخمی کردیا ،خضدار کے علاقہ بولان کالونی کے قریب مسلح افراد نے پولیس سب انسپکٹر محمد رفیق شیخ پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنی گاڑی میں شہر سے گھرجارہاتھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال منتقل کیاجارہاتھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا مقتول کی میت آبائی علاقہ زیدی لے جائی گئی جہاں پر اس کی تدفین کی گئی،
دریں اثناء اوستہ محمد کے گوٹھ علی نواز میں مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص معشوق علی اور اس کی بھتیجی بیس سالہ صغریٰ جاں بحق جبکہ دو بچیاں تین سالہ روبینہ اور ڈری زخمی ہوگئیں ۔