حکومت سندھ کا کراچی سے مزید ٹیکس جمع کرنے پر غور

ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کے ایم سی کے مالیاتی وسائل میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لے گی

ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کے ایم سی کے مالیاتی وسائل میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لے گی

حکومت سندھ نے کراچی سے مزید ٹیکس جمع کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

حکومت سندھ نے کراچی سے مزید ٹیکس جمع کرنے کے پلان پر بھی غور کرنا شروع کردیا ہے جس کے لئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

اس حوالے سے جاری حکم نامے کے مطابق 7 رکنی کمیٹی کے ایم سی کے مالیاتی وسائل میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی بلدیہ عظمی کراچی کے موجودہ اثاثوں کے زریعے آمدن میں اضافے پر تجاویز بھی تیار کرے گی۔


کمیٹی ہر 15 روز میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کو رپورٹ پیش کرے گی جب کہ سندھ حکومت کی کمیٹی تین ماہ میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوں کو صوبائی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے زیر انتظام اسپتال، ڈسپنسریز کو محکمہ صحت کے ماتحت کیا جائے گا۔ عباسی شہید اسپتال، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا انتظامی کنٹرول بھی محکمہ صحت کو دینے کی تجویز ہے۔

 
Load Next Story