پی ایس ایل2021 پی سی بی نے ای ٹکٹنگ کمپنی کو پارٹنر مقرر کردیا

20 فروری سےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے محدود ٹکٹ سے خریدے جاسکیں گے

20 فروری سےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے محدود ٹکٹ سے خریدے جاسکیں گے . فوٹو : فائل

پی ایس ایل 2021 کے لیے پی سی بی نے ای ٹکٹنگ کمپنی bookme.pk کو ٹکٹنگ پارٹنر مقرر کردیا۔

20 فروری سےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے محدود ٹکٹ سے خریدے جاسکیں گے، ٹکٹس کے لیے رقم کی منتقلی جاز کیش یا ایزی پیسہ سے کی جاسکے گی۔


واضح رہے تماشائیوں کی محدود تعداد کو داخلے کی اجازت کے بعد کراچی میں 7500 کے لگ بھگ تماشائی 13 روز تک نیشنل اسٹیڈیم میں 19 میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے 20 فی صد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی مشروط اجازت دی ہے، 34 ہزار 695 نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب سمیت شیڈول 19 میچز کے لیے وی آئی پی، پریمیم، فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژر کے محدود آن لائن ٹکٹ فروخت ہوں گے، مزید برآں 30 افراد کی گنجائش والے 30 ہوسپیٹیلیٹی باکسز کے لیے اشتہارات دیے جائیں گے۔
Load Next Story