وائلڈ لائف نے لڑائی میں استعمال ہونے والے نایاب کالے ریچھ بازیاب کروالیے

ریچھ اور بندروں کھیل تماشے میں استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹرہیڈکوارٹرز

بازیاب کروائے گئے ریچھوں کو بہاولپور چڑیا گھر کے حوالے کردیا گیا ہے(فوٹو، اسٹاف)

پنجاب وائلڈ لائف نے بہاولپور میں کارروائی کے دوران نایاب نسل کے دو کالے ریچھ بازیاب کروالیے ۔

ڈی جی پنجاب وائلڈلائف کی ہدایات پرصوبے بھر میں ریچھ اورکتوں کی لڑائی کرانے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپورزاہدعلی خان کے مطابق رحیم یارخان اور چشتیاں میں دو مختلف کارروائیوں میں دو کالے ریچھ تحویل میں لیے گئے ، چند روز قبل بھی دو کالے ریچھ پکڑے گئے تھے۔ ملزمان ریچھ اور کتوں کی لڑائی میں انہیں استعمال کرتے تھے جبکہ ریچھ کا رقص بھی کروایا جاتا تھا۔


زاہد علی خان کے بتایا کہ چاروں کالے ریچھ بہاولپور چڑیا گھر میں منتقل کردیئے گئے ہیں ، دوملزمان کو بھاری جرمانے ہوئے ہیں جبکہ دوملزمان کے چلان عدالت میں پیش کئے گئے ہیں

پنجاب وائلڈلائف کے ڈپٹی ڈائریکٹرہیڈکوارٹرز مدثرحسن نے بتایا کہ پنجاب میں ناصرف ریچھ بلکہ بندروں کو غیرقانونی تحویل میں رکھنے ،انہیں کھیل تماشے میں استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ یہ جانور وائلڈلائف ایکٹ کے تحت تحفظ شدہ ہیں۔
Load Next Story