الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مؤخر کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں 30جنوری کو انتخابات ہونا تھے تاہم عدالت نے صوبائی حکومت کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیوں کو غیرآئینی قراردیدیا

نئی حلقہ بندیوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کیا گیا فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول موخرکرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد صوبے میں 30 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کھٹائی میں پڑ گئے ہیں۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کرنے کا فیصلہ کیا، نئی حلقہ بندیوں کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی شق 10 میں ترمیم کرنا ہو گی جبکہ دوسری جانب صرف لاہور میں ہی 274 یونین کونسلز میں 14 ہزار 991 امیدوار میدان میں ہیں جن کے انٹرویوز بھی مکمل کرلئے گئے تھے اوران انتخابات میں حصہ لینے والے حتمی امیدواروں کی فہرست کل آویزاں ہونا تھی تاہم الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ 30 جنوری کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہونا تھے تاہم لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیوں کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔

Load Next Story