اولیا کی تعلیمات کوروشناس کرانے کیلیے کوشاں ہیںقائم علی شاہ
حضرت لعل شہباز کی کوششوں سے سیہون علم و آگہی کا مرکز بنا، عرس پر پیغام
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی دھرتی بزرگوں، اولیاؤں، درویشوں، صوفیوں اور دانشوروں کی دھرتی ہے اور ان عظیم شخصیتوں نے انسان ذات کی بھلائی، حق اور سچ کے راستے سے بھٹکے لوگوں کو راہ راست پر لانے اور مذہب اسلام کے عظیم آدرشوں کی ترویج کے لیے اپنی پوری زندگی صرف کردی
ان اہم بزرگوں میں سے حضرت لعل شہباز قلندر بھی بڑے مرتبے اور اعلیٰ پایے کے بزرگ ہیں، حضرت لعلشہباز کے 760ویں عرس مبارک کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندر نے اپنی فکر اور تعلیمات کے ذریعے لوگوں کو سیدھے راستے پر لانے کیلیے راغب کیا، اس عظیم بزرگ کی کوششوں سے سیہون کی سر زمین علم و آگہی کا مرکز اور دین اسلام کے ابدی پیغام کا محور بن گئی،
موجودہ حکومت صوبہ سندھ کے ولیوں، بزرگوں، اولیاء اﷲ اور درویشوں کی تعلیمات اور فکر کو روشناس کرانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے اور اس حوالے سے محکمہ اوقاف، محکمہ ثقافت اور محکمہ مذہبی امور کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی 3ر وزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور زائریں کی بھلائی، سہولیات اور دیگر ضرورتوں کا مناسب انتظام کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران جوا و دیگر سماجی برائیوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں،
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی کے ندی نالوں کی ابتر صورتحال سے متعلق ٹی وی رپورٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ مون سون کی متوقع سخت بارشوں کے پیش نظر شہر کے ندی نالوں اور نکاسی آب کی دیگر ذرائع سے گندگی، غلاظت اور کچرے کو اچھے طریقے سے صاف کرنے کے اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ نے مزید ہدایت دی کہ ندی نالوں میں پانی کے انخلا کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات کی مفصل رپورٹ ارسال کی جائے، انھوں نے مزید کہا کہ سخت بارشوں کی حالت میں بجلی کی فراہمی میں خلل کے پیش نظر انتظامیہ کو جنریٹرز کو صحیح حالت اور صحیح مقامات پر رکھنے کے انتظامات کرنے چاہئیں
تاکہ پانی کی نکاسی جلد سے جلد ہو، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے حیدرآباد میں واحد تفریح گاہ رانی باغ اور وہاں موجود چڑیا گھر کی تباہ کن حالت کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد، لوکل گورنمنٹ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ رانی باغ کی مطلوبہ ضروریات کو پورا کیا جائے اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے ایف سی ایریا میں فائرنگ سے حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر قمر رضا کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کو واقعے میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔