پاکستان سپر لیگ کا ترانہ گانے والی نصیبو لعل کو ’پی ایس ایل‘ کا نام تک یاد نہیں

یہ جو میچ شروع ہوا ہے، اس کا ترانہ گانے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، گلوکارہ 

یہ جو میچ شروع ہوا ہے، اس کا ترانہ گانے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، گلوکارہ 

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ گانے والی گلوکارہ نصیبو لعل کو پی ایس ایل کا نام تک یاد نہیں۔

ایک انٹریو میں گلوکارہ نصیبو لعل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ریکارڈ کیے گئے ترانے کے تجربے کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت نوازا ہے لیکن یہ جو ترانا ملا ہے یہ بہت اچھا ہے۔

گلوکارہ نصیبو لعل نے کہا کہ آج تک مجھے کسی نے بھی ترانہ نہیں دیا یہ پہلی بار ہے کہ میں نے کوئی ترانہ گایا ہے اور وہ بھی مجھے اس لیے دیا گیا کہ اس میں اونچے سُر تھے ورنہ شاید مجھے یہ ترانہ نہیں ملتا، لوگوں کو لگتا ہے کہ مجھے اونچے سُر پر کوئی مشکل پیش نہیں آتی اس لیے خوشی سے مجھے یہ ترانہ دیا۔








View this post on Instagram


A post shared by FHM Pakistan™ (@fhmpakistan)






گلوکارہ نے کہا کہ شکر ہے مجھے لوگوں نے اس لائق سمجھا کہ یہ ترانہ مجھ سے گنوایا اور یہ میں نے صرف پاکستان کے لیے گایا ہے، مجھے خوشی ہورہی ہے کہ آج لوگوں کو یہ ترانہ بہت پسند آرہا ہے،

دوران انٹریو نصیبو لعل نے متعدد بار پی ایس ایل بولنے کی کوشش کی لیکن انہیں پی ایس ایل کا نام تک یاد نہیں تھا اور پھر انہوں نے خود اعتراف کیا کہ ان کہ مہربانی کہ مجھ سے یہ ۔۔۔ یہ جو میچ شروع ہوا ہے ۔۔۔ پی ۔۔۔ پی ۔۔۔ ایس ۔۔۔ ایل ، مجھے تو نام بھی اچھے سے نہیں آرہا ہے۔

[ytembed videoid="KBdjwrywyKo"]
Load Next Story