فنکار برادری نصیبو لعل کی حمایت میں میدان میں آگئی

پی ایس ایل ترانہ ’’گروو میرا‘‘ جب سے ریلیز ہوا ہے اسی وقت سے گانے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

’’گروو میرا‘‘ جب سے ریلیز ہوا ہے اسی وقت سے گانے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ فوٹوفائل

شوبز فنکار پی ایس ایل 6 کے ترانے پر ہونے والی تنقید کے بعد گلوکارہ نصیبو لعل کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا ترانہ ''گروو میرا'' جب سے ریلیز ہوا ہے اسی وقت سے گانے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہاں تک کہ اپنی ریلیز والے دن یہ ترانہ ٹوئٹر پر تقریباً پورا دن ٹاپ ٹرینڈ میں رہاتھا۔

لوگوں نے گانے پر تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر اس بات پر اعتراض کیا ہے کہ اس بار کا ترانہ بھی علی ظفر کے بجائے دوسرے گلوکاروں نے کیوں گایا۔ جب کہ بہت سے لوگوں نے نصیبو لعل پر اعتراض کیا کہ ان کی آواز پی ایس ایل کے ترانے کے لیے موزوں نہیں۔

سوشل میڈیا پر نصیبو لعل پر ہونے والی تنقید کے بعد شوبز فنکار نصیبولعل کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔ اداکار فیصل قریشی نے لکھا ہم کب چیزوں کو اس کے تناظر میں رکھنا سیکھیں گے اور اس کے مطابق ردعمل ظاہر کریں گے۔ گانے پر نفرت دکھائی جارہی ہے؟ فیصل قریشی نے لوگوں کو کھیل کو کھیل کی طرح لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا چھوٹی چھوٹی چیزوں کا جشن منائیں۔ مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ نصیبو لعل جو لوگوں میں بے حد مقبول ہیں اپنے اونچے سروں اور ''گروو'' سے اسٹیڈیم میں چھا جائیں گی۔




اداکار عدنان صدیقی بھی نصیبولعل کی سپورٹ میں آگے آئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہم سب سے آخری چیز جو اپنے آرٹسٹوں کے لیے کرسکتے ہیں وہ ہے انہیں عزت دینا۔ کسی پر بھی تنقید کرنا اور کسی کی محنت کو ذراسی دیر میں ٹکڑے ٹکڑے کردینا بہت آسان ہے۔ کیسے آپ نصیبو لعل کے گائے ہوئے گانے بھول گئے جو انہوں نے ہمیں دئیے۔ ''گروو میرا'' اتنی زیادہ تنقید کامستحق نہیں ہے۔



[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLHGHC_oVWn/"]
Load Next Story