امریکا نے چین کیخلاف حکمت عملی پر نظرثانی کیلیے ٹاسک فورس تشکیل دیدی

امریکا کو آئندہ دنوں میں عالمی سطح پر چین کی جانب سے مزید نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، جو بائیڈن

آئندہ دنوں میں عالمی سطح پر چین کی جانب سے مزید نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، جو بائیڈن۔ فوٹو : فائل

امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے خلاف حکمت عملی پر نظرثانی کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پینٹاگون کا دورہ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے خلاف حکمت عملی پر نظرثانی کے لیے پینٹاگون نے ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے، مجھے آج ٹاسک فورس سے متعلق بریف کیا گیا جب کہ وزیر دفاع آسٹن اس حوالے سے تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔


امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں امن اور اپنے مفادات کی خاطر عالمی سطح پر چین کی جانب سے آنے والے دنوں میں مزید نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس ملٹری اور سول قیادت پر مشتمل ہوگی جو آئندہ مہینوں میں اہم معاملات پر وزیر دفاع کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ٹاسک فورس کو نہ صرف حکومت کی تمام توجہ بلکہ کانگریس سمیت دیگر اتحادیوں کا تعاون بھی حاصل ہوگا، اسی طرح ہم چین کے خلاف چیلنجز سے نمٹ سکیں گے اور امریکی عوام کی جیت کو مستقبل میں یقینی بنائیں گے۔
Load Next Story