کورونا وبا نے سرمائے کی منتظمیت پر خدشات کو بڑھا دیا تحقیق

صارفین اور کاروباری قائدین ٹیکنالوجی پر مبنی سلوشنز پر اعتماد کر رہے ہیں۔

صارفین اور کاروباری قائدین ٹیکنالوجی پر مبنی سلوشنز پر اعتماد کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں مالیاتی بے یقینی بڑھ گئی ہے اور کاروباری اداروں کے ساتھ انفرادی سطح پر بھی سرمائے کی منتظمیت کے لیے انسانوں سے زیادہ ٹیکنالوجی پر اعتماد کیا جا رہا ہے۔


ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل اور پرسنل فنانس کی امریکی ماہر Farnoosh Torab کی مشترکہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا نے سرمائے کی منتظمیت کے بارے میں خدشات کو بڑھا دیا ہے جس کے نتیجے میں صارفین اور کاروباری قائدین خود اپنی ذات یا دیگر افراد پر اعتمار کرنے کے بجائے مالیاتی پیچیدگیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی سلوشنز پر اعتمار کررہے ہیں۔

''سرمائے کی منتظمیت کے لیے عالمی سطح پر روبوٹس پر بڑھتے ہوئے اعتماد''کے عنوان سے مرتب کی جانے والی تحقیق رپورٹ کے مطابق کورونا کی وباکی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی حالات میں کاروباری قائدین اور صارفین کا اس بات پر یقین بڑھ گیا ہے کہ انسانوں کی نسبت روبوٹس مالیاتی امور کو زیادہ بہتر انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔
Load Next Story