عوام كی جان و مال كا تحفظ پولیس فورس كی اولین ذمہ داری ہے آئی جی بلوچستان

كوئٹہ كی عوا م كودرپیش ٹریفک جام،غلط پا ركنگ و دیگر مسائل كے حل كیلئے كوشاں ہیں، محمد طاہر رائے

كوئٹہ كی عوا م كودرپیش ٹریفک جام،غلط پا ركنگ و دیگر مسائل كے حل كیلئے كوشاں ہیں، محمد طاہر رائے ۔ فوٹو : فائل

انسپكٹر جنرل پولیس بلوچستان نے کہا ہے کہ عوام كی جان و مال كا تحفظ پولیس فورس كی اولین ذمہ داری ہے۔

ایوان صنعت و تجارت كوئٹہ بلوچستان كے وفد نے نائب صدر حاجی اختر كا كڑ كی سربراہی میں انسپكٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیمبر آف كا مرس كے نائب صدر حاجی اختر كا كڑ و دیگر نے آئی جی پو لیس بلو چستان محمد طاہر رائے كو كوئٹہ شہر میں عوام النا س اور خاص كر صنعت و تجارت سے وابستہ افراد كو ٹریفک و دیگر درپیش مسائل سے آ گا ہ كیا اور كہا كہ كوئٹہ شہر كے وسطی علاقوں میں ٹریفک جام نے شہریوں كی زندگی اجیرن بنادی ہے نا صرف چند منٹ كا فاصلہ گھنٹوں میں طے كرنا پڑتا ہے بلكہ ٹریفک جام كی وجہ سے تجارت سے وابستہ افراد كا كا روبار بھی بری طرح متا ثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتا یا كہ پا ركنگ پلازوں كی كمی بھی اس مشكل كی خاص وجہ ہے تاہم عوام، تجارت پیشہ افراد، سر كاری ملازمین، طلبا و طالبات كو درپیش اس اہم مسئلے كے حل كیلئے پولیس كو بہتر منصو بہ بندی كرنا ہو گی۔


انہوں نے امن و امان كی صورتحال سے متعلق بھی آئی جی پو لیس كو اپنی تجا ویز پیش كرتے ہوئے كہا كہ پولیس نے عوام كی جان و مال كے تحفظ كیلئے محدود وسائل میں رہ كر بھی گراں قدر خد ما ت انجا م دی ہیں تا ہم اب بھی بہتری كی گنجائش مو جود ہیں۔ وفد كے شركاء نے آئی جی پولیس بلو چستان كو چیمبر آف كا مرس آ نے كی بھی دعوت دی۔

اس موقع پر آئی جی بلو چستان محمد طا ہر رائے كا كہنا تھا كہ ہمیں چیمبر كے عہدیداران و اراكین كی تجا ویز سے خوشی ہوئی، پولیس كا اولین فرض عوام كی جان و مال كا تحفظ كرنا ہے اس سلسلے میں كوئی لمحہ بھی فروگزاشت نہیں كیا جا ئے گا۔

انہوں نے ٹریفک مسا ئل و دیگر سے متعلق بھی وفد كو یقین دہانی كرائی اور كہا كہ اس بابت چیمبر كے عہدیداران و ممبرا ن كی جانب سے انہیں دی گئی تجا ویز پر عمل در آ مد كیا جا ئے گا۔

محمد طاہر رائے نے كہا كہ صو بائی دارالحكومت كوئٹہ كی عوا م كودرپیش ٹریفک جام ،غلط پا ركنگ و دیگر مسائل كے حل كیلئے كوشاں ہیں تاہم یہ مسائل اس وقت كم اور ختم ہوں گے جب پولیس كو عوام اور صنعت و تجارت و دیگر شعبوں سے وابستہ افراد كا تعاون حاصل ہوں جب کہ عوام كی جان و مال كا تحفظ پولیس فورس كی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے چیمبر آف كا مرس كے دورے كی دعوت قبول كی اور كہا كہ وہ بہت جلد چیمبر آف كا مرس كے عہدیداران و اراكین سے ملا قات كیلئے جا ئیں گے۔
Load Next Story