’فیصل راؤ فراڈ شخص ہے‘نادیہ خان کے شوہر کی دوسری بیوی کے حیران کن انکشافات

دعا کرتی ہوں فیصل راؤ نے جو کچھ میرے ساتھ کیا وہ نادیہ خان کے ساتھ نہ کریں، سابق اہلیہ لبنی فاروق

فیصل راؤ ہیرو نہیں ہیں انہوں نے ہم دو عورتوں کی زندگیاں برباد کی ہیں، سابق اہلیہ کے الزامات فوٹوانٹرنیٹ

SYDNEY:
معروف مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی دوسری بیوی لبنیٰ فاروق نے ان کے بارے میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادیہ خان فیصل راؤ کی تیسری بیوی ہیں اس کے علاوہ انہوں نے فیصل راؤ پر فراڈ کے الزامات بھی لگائے ہیں۔

نادیہ خان نے 7 فروری کو اپنے شوہر کے ہمراہ یوٹیوب ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ پہلی ملاقات اور شادی کا سارا احوال بتایا تھا۔ اس ویڈیو کے جواب میں فیصل ممتاز راؤ کی سابق اہلیہ لبنیٰ فاروق جنہوں نے فیصل راؤ کی دوسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے نے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی اور فیصل راؤ کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔

لبنیٰ فاروق نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ فیصل راؤ کی دوسری ، نادیہ خان تیسری بیوی ہیں جب کہ ان دونوں سے قبل فیصل راؤ نے ایک اور شمع نامی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس سے بھی ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔ لیکن یہ آن دی ریکارڈ ہے آف دی ریکارڈ مجھے نہیں معلوم فیصل راؤ نے مزید کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں۔



یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لبنیٰ فاروق نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ فیصل راؤ سے شادی سے قبل بھی ان کی ایک شادی ہوچکی تھی لیکن ان کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی۔ فیصل راؤ سے شادی سے قبل میں بحرین میں پرائم منسٹر آفس میں بطور ان ہاؤس پراڈکٹ مینجر جاب کرتی تھیں اور شادی سے دو دن پہلے فیصل کی پہلی بیوی شمع نے مجھے فیصل کے ساتھ شادی نہ کرنے کے لیے پیغامات بھی بھیجے تھے لیکن میں فیصل کی محبت میں اتنی گرفتار تھی کہ میں نے شمع کی باتوں پر دھیان نہیں دیا اور فیصل راؤ سے شادی کرنے کے لیے میں بحرین میں اپنی اچھی خاصی جاب اور اپنا کیریئر چھوڑ کر شادی کرکے دبئی آگئی۔

لبنیٰ فاروق نے مزید بتایا کہ شادی سے قبل فیصل راؤ مجھ سے محبت کے دعویدار تھے لیکن شادی کے بعد ان کی حقیقت مجھ پر کھلی۔ دبئی میں فیصل راؤ نے مجھ پر کئی پابندیاں لگادی تھیں نہ مجھے کسی سے ملنے دیتے تھے اور نہ بات کرنے دیتے تھےمیں بالکل اکیلی ہوکر رہ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان کی اپنی شادی اور شوہر سے متعلق وضاحت




شادی کے بعد مجھ پر انکشاف ہو اکہ فیصل صاحب کے ساتھ بہت سارے مسائل تھے وہ خود کو باتھ روم میں بند کرلیتے تھے چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی چیزیں توڑدیتے تھے اور جب ان کا غصہ بہت زیادہ ہوجاتا تھا تو خود کو ہی ٹارچر کرنے لگ جاتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہم پر کالا جادو کیا جارہا ہے اور یہ کالا جادو ان ہی کی پہلی بیوی کروارہی ہیں۔

اس کے علاوہ فیصل راؤ نے مجھے میرا بیٹا اغوا کروانے کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ میرا بیٹا اٹھا لیاجائے گا اور وزیرستان میں پھنکوادیا جائے گا۔ لبنیٰ نے فیصل راؤ کی پہلی بیوی کے آڈیو پیغام بھی شیئر کیے جس میں وہ کہہ رہی ہیں اس شخص کی فطرت میں عورت کو اذیت دینا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل ممتاز نے نادیہ خان سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی



لبنیٰ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ فیصل ممتاز راؤ کو دبئی میں بطور ایئرفورس پائلٹ ان کی جاب سے نکال دیاگیا تھا اور اس کا الزام بھی انہوں نے مجھ پر ہی لگایا تھا۔ حالات اتنے خراب ہوگئے تھے شادی کے آٹھ ماہ بعد ہی ہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور دلچسپ بات یہ تھی کہ ہماری طلاق کے اگلے ماہ ہی انہوں نے نادیہ خان کے ساتھ منگنی کرلی۔

لبنیٰ نے کہا کہ جس طرح فیصل راؤ خواتین کے ہیرو اور آئیکن بن رہے ہیں وہ دراصل ہیرو نہیں ہیں بلکہ انہوں نے کئی غلطیاں کی ہیں، ہم دو عورتوں کی زندگیاں برباد کی ہیں، جھوٹ بولا ہے اور فراڈ کیا ہے ۔ میں دعا کرتی ہوں کہ اب یہ سب کچھ نادیہ خان کے ساتھ نہ کریں۔

واضح رہے کہ نادیہ خان نے گزشتہ ماہ جنوری میں ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ شادی کی تھی۔ نادیہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔

[ytembed videoid="6_GnDN80nqM "]
Load Next Story