سپریم کورٹ کا روسٹر جاری جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کریں گے
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے
سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کریں گے۔
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اہم مقدمات میں سینیٹ الیکشن کیس، خورشید شاہ ضمانت کیس، سندھ میں عدلیہ میں بھرتیوں کا کیس، گن اینڈ کنٹری کلب کیسز شامل ہیں۔
بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی۔ بنچ نمبر دو میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس سردار طارق اور جسٹس یحیی خان آفریدی۔ بنچ نمبر تین میں جسٹس عمر عطا بندیال، سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر۔ بنچ نمبر چار میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس قاضی محمد امین، بنچ نمبر پانچ میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے۔