ایم سی سی اپریزمنٹ ایسٹ 6 ماہ میں 16 کروڑ کا زائد ریونیو جمع

180کنسائنمنٹس پرمس ڈیکلریشن کے کیسزمیں44کروڑ34لاکھ کی ٹیکس چوری پکڑی

ٹیکس چوری کے کیسزمیں27کروڑ 49لاکھ90ہزار روپے کی وصولی رواں ماہ متوقع ہے،ذرائع ۔فوٹو: فائل

ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آر اینڈ ڈی نے مالی سال 2013-14کے ابتدائی 6ماہ (جولائی تادسمبر 2013) کے دوران 16 کروڑ سے زائد مالیت کا اضافی ریونیو حاصل کیا۔

محکمہ کسٹمز کے اعداد و شمارکے مطابق کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے زیرتبصرہ مدت کے دوران آٹوپارٹس، موٹرسائیکل پارٹس، استعمال شدہ کمپیوٹرز، جوتوں، ہیئر ایسیریز، ہینڈسوپ، ڈی وی ڈی کیس، کھلونوں، گلاس ویئر، پیپر، سیکنڈ ہینڈ کلاتھنگ، سی آرسی شیٹ اور متفرق اشیا کے 180 کنسائنمنٹس پر مس ڈیکلریشن کے ذریعے 44 کروڑ 34 لاکھ 40ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی و ٹیکسز چوری کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 16کروڑ 84 لاکھ 50 ہزار مالیت کے اضافی ڈیوٹی وٹیکسزوصول کیے جبکہ کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ مذکورہ مس ڈیکلریشن کیسزکے باقی ماندہ 27کروڑ49 لاکھ 90 ہزار روپے جنوری 2014 میں وصول کرے گا۔




ذرائع نے بتایا کہ تیل کے 72درآمدکنندگان نے سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اورودہولڈنگ ٹیکس کی سہولت کاناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے 8کروڑ70لاکھ روپے مالیت کے ریونیو کی چوری کی تاہم ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد ٹیکس چوری میں ملوث درآمدکنندگان کو مذکورہ مالیت کی ٹیکس کی وصولی کے لیے نوٹسزجاری کیے جس کے نتیجے میں 8 درآمدکنندگان کی جانب سے مجموعی طور پر 1کروڑ 87 لاکھ 70ہزارروپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔
Load Next Story