بلدیاتی نظام پراتحادیوں کے خدشات دورکرینگے قائم علی شاہ

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،مختلف ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

کراچی :گورنر عشرت العباد نئے بلدیاتی آرڈیننس کے مسودے پر دستخط کر رہے ہیں ،قائم علی شاہ بھی موجود ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کا نفاذصوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیاگیا ہے۔


لیکن اس ضمن میں کسی بھی اتحادی جماعت کو اگر کوئی خدشہ یا تحفظات ہیں تو انھیں دورکیاجائے گا۔قائم علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت پہلے بھی اتحادیوں سے رابطے میں رہی ہے اور تمام اتحادیوں کے نئے نظام سے متعلق خدشات کودورکیاجائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیاکہ ہم اب بھی اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم یہ نہیں چاہیں گے کہ مفاہمت کی فضاء خراب ہو جبکہ اس قانون کے حوالے سے بھی اتحادیوں میں کوئی خدشات یا تحفظات پائے جاتے ہیں تو بات چیت سے ان مسائل کا حل تلاش کرلیا جائے گا۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ نے جمعے کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں مختلف ترقیاتی اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے مختلف محکموں پر زور دیاکہ وہ ترجیحی بنیادوں پر جاری اسکیموں کوجلد مکمل کریں ۔

Recommended Stories

Load Next Story