ٹنڈو الہیارپولیس ایمرجنسی سینٹر سمیت مختلف علاقوں میں کریکر دھماکے6افراد زخمی

مسلح افراد کی مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ،تجارتی مراکز بند،شہر میں خوف وہراس پھیل گیا،پولیس کی بھاری نفری طلب

کریکر دھماکوں کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند ہو گئے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالہیار میں پولیس ایمرجنسی سینٹر سمیت مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر دھماکوں اور ہوائی فائرنگ سے 6 افراد زخمی، شہر کے تمام کاروباری مراکز بند۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی اور کریکر دھماکے کیے جس سے2 راہ گیر زخمی ہو گئے، جب کہ کریکر دھماکوں کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند ہو گئے۔


 




اس سے قبل جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھی موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے پولیس ایمرجنسی سینٹر کے قریب واقع مختلف ہوٹلوں پر دستی بم حملے کیے جس سے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے 4 افراد غلام حسین جتوئی، محمد سبحان، محمد اقبال اور سلیمان نامی افراد چھرے لگنے سے زخمی ہو گئے، جنھیں سول اسپتال ٹنڈوالہیار منتقل کیا گیا۔ دھماکوں اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
Load Next Story