جو جس صوبے کا ذمہ دار ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اسد عمر

کراچی کے لئے وفاق آئینی ذمہ داری سے بڑھ کر کردار ادا کررہا ہے، اسد عمر

کراچی میں وفاقی حکومتی پیکیج کے ذریعے کام کرائے جارہے ہیں، اسد عمر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جو جس صوبے کا ذمہ دار ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں چین سے منگوائے گئے جدید فائر ٹینڈرز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی پاکستان کو وسائل فراہم کرنے والا شہرہے لیکن اس کو اس کا حق نہیں مل رہا، پاکستان میں براہ راست ٹیکسز کی مد میں 40 فیصد جبکہ سندھ کا 90 فیصد سے زائد ریونیو کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے، کےایم سی کے پاس گاڑیوں میں پیٹرول ڈلوانے اور ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں۔


اسد عمر نے کہا کہ جو جس صوبے کا ذمہ دار ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے، کراچی کے لئے وفاق اپنی آئینی ذمہ داری سے بڑھ کر کردار ادا کررہا ہے، کراچی میں وفاقی حکومتی پیکیج کے ذریعے کام کرائے جارہے ہیں۔ رواں سال گرین لائن کی صورت میں ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی، گرین لائن بسوں کی ڈلیوری جون میں ہو جائےگی، جولائی یا اگست میں گرین لائن بس چلنے لگے گی، کراچی سرکلر ریلوے پر کئی دہائیوں سے کام رکا تھا اسے تیزی سے آگے لے کر چلیں گے،کے فور منصوبے کی تکمیل کے لئے بھی وفاقی حکومت کوشاں ہے۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے محمود آباد نالے پر عملی کام کا آغاز کردیا ہے جبکہ اورنگی اور دیگر نالوں پر بھی تجاوزات ہٹانے کے بعد کام شروع ہوجائے گا۔
Load Next Story