سبزچائے سرطان سے بچانے والے جین کو بڑھاتی ہے
سبزچائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ پی 53 جین کو شرح کو بڑھاتا ہے اور ڈی این اے بگاڑ کم ہوتا ہے۔
سبزچائے کے گوناگوں فوائد ہمارے سامنے آتے رہتے ہیں اور اب اس میں کینسر کو روکنے والا ایک ایسا اینٹی آکسیڈنٹ ملا ہے جو سرطان سے بچانے والے جین کی قوت اور تعداد کو بڑھاتا ہے۔ اس طرح سبزچائے کا کینسر روکنے اور ڈی این اے کی سطح پر اہم کردار سامنے آیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سبزچائے میں ایک کیمیکل ایسا ہے جو مشہور پی 53 جین کی تعداد کو بڑھاتا ہے۔ یہ جین بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے اور اسے ' ڈی این اے کا محافظ' بھی کہا جاتا ہے۔ پی 53 جین کو اینٹی کینسر پروٹین بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ڈی این اے میں تبدیلی اور ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے اور شکستہ ڈی این اے کی مرمت بھی کرتا ہے۔ اسطرح خلوی سطح پر یہ بدن کے شیرازے کو بکھرنے سے روکتا ہے۔
رینسیلیئر پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے سائنسداں پروفیسر نے سبز چائے میں ایک اینٹی آکسیڈںٹ دریافت کیا ہے جسے ایپی گیلوکیٹاچِن گیلٹ ( ای جی سی جی) کہتے ہیں۔ یہ سبز چائے میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ انہیں امید ہے کہ اس دریافت سے ضدِ سرطان ادویہ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
اب تک 50 فیصد انسانی کینسر کے معاملات میں پی 53 جین کی تبدیلی کو ہی دیکھا گیا ہے۔ اس ضمن میں چائے میں موجود ای جی سی جی پی 53 جین کو اس کی قدرتی حالت میں برقرار رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ سبزچائے کا یہ مرکب ایک عرصے سے سپلیمنٹ کی صورت میں بھی فروخت کیا جاتا ہے۔ تاہم اس کی پشت پر ٹھوس سائنسی ثبوت اب سامنے آیا ہے۔
ماہرین نے ای جی سی جی اور پی 53 جین کے درمیان عمل کو غور سے دیکھا ہے ۔ ای جی سی جی براہِ راست پی 53 جین سے چپک جاتا ہے اور اسے متاثر ہونے یا ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ سبزچائے کینسر کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔