کراچی میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
رینجرزکی اباڑوکوٹ سبزل کے قریب کارروائی،ڈرائیور سمیت 4 افراد کو گرفتارکرلیاگیا
پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا۔
سرگودھا سے کراچی آنے والی مسافر کوچ پر چھاپہ مار کر ایک من سے زائد دھماکاخیزمواد اور سیکڑوں ڈیٹونیٹر برآمد کر کے4 افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔رینجرز سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رینجرز سندھ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اندرون ملک سے مسافر کوچ کے ذریعے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد کراچی لایا جا رہا ہے۔
جس پر رینجرز سندھ مشتبہ گاڑیوں کی کڑی نگرانی شروع کر دیا اور اس دوران سرگودھا سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کو پنجاب سندھ بارڈر کے علاقے اباڑو کوٹ سبزل کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے 50 کلو ہائی ایکسپلوزیو دھماکا خیز مواد کے 398 بلاکس اور 1900 ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے جنھیں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا ، رینجرز نے مسافر کوچ کے ڈرائیور اورکنڈیکٹر سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔