ایمن خان نے انسٹاگرام فالوورز خریدنے کے الزام پر خاموشی توڑدی
ایمن خان کے انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورز ہیں
KARACHI:
اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر فالوورز خریدنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکاراؤں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورز ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ایمن خان کے فالوورز حقیقی نہیں ہیں بلکہ انہوں نے پیسے دے کر جعلی فالوورز خریدے ہیں۔
صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمن خان نے شوبز انڈسٹری میں کوئی خاص قابل ذکر کام نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ برسوں تک یاد رکھی جائیں اور شادی کے بعد سے تو وہ کسی پراجیکٹ یا ڈرامے میں بھی نظر نہیں آئیں تو آخر ان کے فالوورز کی تعداد کیسے بڑھ رہی ہے؟ یقیناً انہوں نے پیسے دے کر فالورز خریدے ہیں۔ تاہم اب ایمن خان نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں ایمن خان اپنے شوہر منیب بٹ کے ساتھ ''ٹائم آؤٹ ود احسن خان'' شو میں شریک ہوئیں۔ جہاں شو کے میزبان احسن خان نے ان سے انسٹاگرام فالوورز کے آرگینک ہونے کے بارے میں سوال پوچھا۔ جس پر ایمن خان نے جواب دیا میرے انسٹاگرام فالوورز 100 فیصد آرگینک ہیں۔ مجھے نہیں معلوم لوگ اس بارے میں سوال کیوں پوچھتے ہیں۔
ایمن خان نے مزید کہا میں نے انسٹاگرام اس وقت جوائن کیا جب بہت کم لوگ اس ایپ پر موجود تھے۔ اور میرے فالوورز آہستہ آہستہ بڑھتے گئے۔ میں نے کبھی منصوبہ بندی کے ساتھ انسٹا پر کوئی کونٹینٹ نہیں ڈالا۔ ایک وقت تھا جب میرے پاس پوسٹ کرنے کے لیے کوئی تصویر بھی نہیں ہوتی تھی۔ میں اس وقت پوسٹ کرتی ہوں جب میرے پاس پوسٹ کرنے کے لیے کوئی کونٹینٹ ہوتا ہے اور یہ چیز میرے لیے کام کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ایمن خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی دوسری اداکارہ ہیں جب کہ ان سے آگے اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے انسٹاپر 8.1 ملین یعنی 81 لاکھ فالوورز ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLWN9QDJl8D/"]