کورونا ٹیسٹنگ کا عمل تیز بنانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم انسٹال

ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم  کے ذریعے ہر مسافر اپنا ٹوکن نمبر اسکرین پر ڈسپلے ہوتے ہی ٹیسٹ کروا کر بروقت فارغ ہوسکے گا

ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے مسافروں کو بلاتاخیر ٹیسٹنگ کی سہولیات میسر ہوں گی، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن فوٹو: فائل

KARACHI:
اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا وبا کی تشخیص کی خاطر ٹیسٹنگ کا عمل تیز تر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم انسٹال کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے برطانیہ، جنوبی افریقہ برازیل، آئس لینڈ اور پرتگال کو کورونا وبا کے باعث کیٹگری سی میں رکھا گیا ہے، ان ممالکت سے آنے والے مسافروں پر پرواز سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروا کر رپورٹ ساتھ رکھنے اور پاکستان پہنچنے پر ایئرپورٹ پر ہی دوبارہ ٹیسٹ کرانے اور ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں مخصوص مدت قرنطینہ میں گزارنے کی پابندیاں عائد ہیں۔


کورونا وبا کے باعث کیگٹری سی ممالک کے مسافروں کے لیے سول ایوی ایشن کا بڑا اقدام نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر وبا کی تشخیص خاطر ٹیسٹنگ کا عمل تیز تر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم انسٹال کر دیا گیا۔

سول ایوی ایشن ڈویژن کے حکام کے مطابق کیٹگری سی ممالک سے روزانہ ایک ہزار مسافر نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچتے ہیں، جنہیں لاؤنج پر روک کر مینول ٹوکن سسٹم کے ذریعے ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرایا جارہا تھا، جس کی وجہ سے اس عمل میں تاخیر ہورہی تھی، اس مسئلے کے حل کے لئے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے ہر مسافر اپنا ٹوکن نمبر اسکرین پر ڈسپلے ہوتے ہی ٹیسٹ کروا کر بروقت فارغ ہوسکے گا۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مسافروں کو معیاری سہولیات یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم کی انسٹالیشن سے مسافروں کو بلاتاخیر ٹیسٹنگ کی سہولیات میسر ہوں گی۔
Load Next Story