سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر بھی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں اضافہ ہوا

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا(فوٹو، فائل)

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3ڈالرز اضافے سے1823ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔


عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 150روپے اضافے سے 1لاکھ11ہزار 200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 129روپے اضافے سے 95ہزار95336روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story