ملک بھر میں 2200 میگاواٹ بجلی کی قلت

شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔فوٹو:رائٹرز/ فائل

ملک بھر میں بجلی کی قلت کم ہو کر 2200میگاواٹ رہ گئی ہے، شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔


نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ سینٹر(این ٹی ڈی سی) کے مطابق اس وقت ملک بجلی کی طلب 11200 میگا واٹ جبکہ پیداوار9000 میگاواٹ ہے، ہائیڈل ذرائع سے 1040 میگاواٹ جبکہ تھرمل تنصیبات سے 1960 میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔آئی پی پیز6000 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق ارسا نے بھل صفائی کیلیے نہریں بند کر رکھی ہیں جس کے باعث ہائیڈل بجلی کی پیداوار کم ہوگئی ہے۔
Load Next Story