امریکا میں برفانی طوفان کی تباہ کاریاں جاری 11 افراد ہلاک
ریاست میساچوسٹس کے بعض علاقوں میں 24 انچ سے زائد تک برف پڑ چکی ہے
امریکا کے شمالی علاقوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔ اس کے نتیجے میں11 افراد ہلاک ہو گئے اور ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ریاست میساچوسٹس کے بعض علاقوں میں 24 انچ سے زائد تک برف پڑ چکی ہے۔ نیویارک اور نیو جرسی ریاستوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فلاڈیلفیا میں برفباری کے دوران سڑکوں پر چھڑکے جانیوالے نمک کا ایک ڈھیر ایک شخص کے اْوپر گِر گیا جس کے نیچے دَب کر وہ ہلاک ہو گیا۔ ریاست نیویارک کے ایک شمالی علاقے میں الزائمرز میں مبتلا ایک 71 سالہ خاتون گھر کا راستہ بھولنے پر ٹھنڈ سے مر گئی۔ برفانی طوفان ہرکولیس کے باعث 9 دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔