شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن 3 دہشت گرد ہلاک

دہشتگرد سیکورٹی فورسز پرحملے، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

علیم خان گروپ کے 3 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کے ذریعے 3 دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔


آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پردہشتگروں کے مشتبہ ٹھکانوں پرآپریشن کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن میں علیم خان گروپ کے 3 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگرد سیکورٹی فورسز پرحملے، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔
Load Next Story