بھیڑیں ہر قسم کی بیماری سے پاک ہیں آسٹریلوی کمپنی
بحرین میں بھیڑیں وصول نہ کرنے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں
DUMBULLA:
بھیڑیں برآمد کرنے والے آسٹریلوی کمپنی Wellard Exports نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطی کے لیے ایکسپورٹ کی جانے والی بھیڑیں ہر قسم کی بیماری سے پاک اور گوشت کے استعمال کے لیے محفوظ ہیں۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق قطر اور عمان میں بھیڑیں وصول کرلی گئیں اور ان کے معیار کے بارے میں کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا، کمپنی بحرین میں بھیڑیں وصول نہ کرنے کی وجوہات جاننے میں مصروف ہے۔ کمپنی کے مطابق بھیڑوں کو آسٹریلوی قرنطینہ انسپکشن سروسز کی تصدیق کے بعد مشرق وسطیٰ روانہ کیا گیا، آسٹریلوی قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے بھیڑوں کو نہ صرف آسٹریلیا بلکہ بحرین کے بھی قرنطینہ قوانین کے مطابق صحت مند قرار دیاتھا بھیڑوں کو بحرین میں حکومت کے منظور شدہ آزاد وٹرنری معائنہ کار کمپنی نے بھی چیک کیا اور انہیں صحت مند قرار دیا گیا۔
کمپنی کے مطابق بحرین سے مسترد شدہ بھیڑیں پاکستان میں فروخت کیے جانے کا امکان ہے تاہم یہ بھیڑیں کمپنی کے ایکسپورٹ سپلائی چین ایشورنس سسٹم سے منظورہ شدہ خریدار کو ہی فروخت کی جائیں گی۔ کمپنی پاکستان میں پی کے میٹ اینڈ لائیو اسٹاک کمپنی کے ساتھ کاروبار کررہی ہے جس کا فارم رزاق آباد نیشنل ہائی وے کراچی میں واقع ہے۔