کراچیراشد منہاس روڈ پر دکانوں میں لگنےوالی آگ پر قابو پالیا گیا6 دکانیں تباہ
فائربریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا،مالکان کو لاکھوں کا نقصان
UNIVERSITY OF PESHAWAR:
کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الہٰ دین پارک راشد منہاس روڈ پر ایک دکان میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس پر فائربریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق علاقے میں 7 دکانیں موجود تھیں جن میں سے 6 مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئیں ہیں،آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تاہم دکانیں مکمل طور پر جلنے سے مالکان کا لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔
جبکہ دکانوں کے مالکان کا کہنا ہےکہ وقت پر کرایہ دینے کے باوجود انتظامیہ انہیں دکانیں خالی کرانے کا کہہ رہی تھی،دکانداروں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ اس جگہ پر کچھ اور چیز بنانا چاہتی ہے اس لیے یہ آگ بھی انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی ہے۔