ہرنائی بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکا 4 افراد جاں بحق

ملک میں کانوں کے حادثات میں سالانہ اوسطاً 200 ہلاکتیں ہوتی ہیں، پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن

ملک میں کانوں کے حادثات میں سالانہ اوسطاً 200 ہلاکتیں ہوتی ہیں، پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن۔ فوٹو:فائل

ہرنائی کے علاقے شاہرگ کی ایک کوئلہ کان میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق جب کہ 6 زخمی بھی ہوگئے۔


چیف انسپکٹر مائنز کے مطابق کوئلہ کان میں 12 کان کن کوئلہ نکال رہے تھے کہ گیس بھر جانے کے نتیجے میں اچانک دھماکا ہوگیا، اور موقع پر ہی دو کان کن جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، تاہم جب دیگر کانکوں کو بچانے کے لئے ریسکیو کیا گیا تو مزید 2 کان کنوں کی لاشیں برآمد ہوئی جب کہ 6 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خدشہ ہے کہ مزید کان کن بھی کان میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ کوئلے کی کان کنی بلوچستان کی بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں ساڑھے چار سو سے زائد کوئلے کی کانیں ہیں، کانوں میں گیس بھرنے کے باعث حادثات کے واقعات روز کا معمول ہیں، دکی، چمالنگ، ہرنائی میں مزدوروں کے علاج معالجے حادثے کے دوران ان مزدوروں کا کوئی انتظام نہیں جبکہ مائنز کا دفتر کئی سالوں سے بند ہے۔ پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مطابق ملک میں کانوں کے حادثات میں سالانہ اوسطاً 200 ہلاکتیں ہوتی ہیں۔
Load Next Story