ہریتھک روشن کو اردو سیکھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی

ہریتھک روشن کو اردو سکھانے کے لیے ٹیچر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں

اردو کے ٹیچر نے ہریتھک روشن کو اردو سیکھائی تھی۔ فوٹو: فائل

فلم 'جودھا اکبر' کے لیے ہریتھک روشن کو اردو سکھانے کے لیے ایک ٹیچر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

ہریتھک روشن اور ایشوریا رائے کی فلم 'جودھا اکبر' کو ریلیز ہوئے 13 سال گزر گئے، اسی حوالے سے اداکار نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر فلم میں کام سے متعلق اپنا تجربہ مداحوں کے ساتھ شئیر کیا تاہم ایک راز جو شاید آج تک کوئی نہیں جانتا تھا وہ یہ ہے کہ ہریتھک روشن نے فلم کے لیے اردو سیکھی تھی۔








View this post on Instagram


A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)






فلم 'جودھا اکبر' میں ہریتھک روشن کو مغل بادشاہ اکبر کا کردار ادا کرنا تھا جس کے لیے اداکار کا اردو الفاظ کے تلفظ پر مکمل عبور حاصل ہونا لازمی تھا، اسی وجہ سے ایک اردو کے ٹیچر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جس نے ہریتھک روشن کو اردو سکھائی تھی۔
Load Next Story