دادو میں تین سالہ بچی جنسی درندگی کا شکار ملزم گرفتار

بچی سے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

بچی سے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

سفاک شخص نے تین سالہ بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنادیا۔

دادو میں تھانہ بی سیکشن کی حدود چھانو شاہ آباد محلہ میں ملزم ایاز پنہور نے 3 سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او وومین بے نظیر جمالی جائے وقوعہ پہنچ گئیں تو بچی کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ وہ معصوم بچی کو ساتھ لے کر اسپتال پہنچیں تو لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب تھی جس پر ایس ایچ او وومین اسپتال عملے پر برہم ہوگئیں۔


ایس ایچ او وومین جذبات پر قابو نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹہ ہوگیا ہے لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں، اسپتال کو تالا لگا کر بند کر دیں۔ وہ اسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کو ڈھونڈ کر ایمرجنسی وارڈ لے گئیں جبکہ ڈی سی دادو اور ایس ایس پی دادو بھی ہسپتال پہنچ گئے۔

ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ نے بتایا کہ بچی کی عمر 3 سال ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بچی سے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
Load Next Story